ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور

116

ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور  زمبابوے کی ٹیم نے بنا دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا ریجنل کوالیفائر میچ زمبابوے اور گیمبیا کے مابین ہوا، جس میں زمبابوے نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز یں 344 رنز اسکور کیے۔ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے جارحانہ کھیل پیش کیا اورمحض 43 بالز پر 133 رنز  بنائے۔ انہیں کوئی بالر آؤٹ نہیں کر سکا۔سکندر رضا کے 133 رنز میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک سب سے بڑا اسکور نیپال کا تھا جو اس نے گزشتہ برس (2023ء میں) 314 رنز کے ساتھ منگولیا کے خلاف بنایا تھا۔