ائیر لائنز کے انتظامی مسائل، 4 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار

102
incidents of collisions with PIA planes

 کراچی: ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر میں 4 پروازیں منسوخ اور 18 میں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کوئٹہ کی پی آئی اے کی دوپروازیں منسوخ کر دی گئیں جب کہ شارجہ کوئٹہ کی غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ کراچی لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز، کراچی لاہورپی آئی اے کی پرواز اور کراچی اسلام آباد کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی سکھر کی پرواز پی کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹہ، ملتان جدہ کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، پشاور دوحہ کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹہ جب کہ پشاور جدہ کی نجی ائیرلائن کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹے تاخیر ہوئی۔

حکام کے مطابق لندن اسلام آباد کی پروازوں کی آمد روانگی میں 2 گھنٹے، اسلام آباد دوشنبے کی پرواز کی آمد میں ایک گھنٹہ، اسلام آباد استنبول کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹہ اورکراچی دبئی کی پرواز کی آمد روانگی میں پونے 2 گھنٹے جب کہ کراچی استنبول کی پرواز سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار  رہی۔