ایپل نے صرف گیمز کا پلے اسٹور لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی

119

امریکی ادارے ایپل نے خصوصی پلے اسٹور پر کام شروع کردیا ہے۔ اس پلے اسٹور کا بنیادی مقصد ایسا پلے اسٹور قائم کرنا ہے جس میں صرف گیمز کی ایپس میسر ہوں۔

ایپل آرکیڈ کے نام سے قائم کیے جانے والے اس پلے اسٹور میں جدید ترین گیم ایپس میسر ہوں گی۔ اس پلے اسٹور کے قیام سے ایپل کے دیگر پلے اسٹورز پر دباؤ گھٹے گا اور ان میں جاکر خریداری کرنا قدرے آسان ہوجائے گا۔

پلے اسٹور کئی ادارے چلاتے ہیں۔ ایپس ڈاؤن کرنے والوں کی تعداد سے پلے اسٹور کی کامیابی کا تعین کیا جاتا ہے۔ گوگل پلے اسٹور بھی غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار ہے۔

آئی فون سکسٹین سیریز کے جدید ترین ورژن کے لانچ کیے جانے کے بعد یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوگئی ہے کہ ایپل اپنے سوفٹ ویئرز کو اپ ڈیٹ اور اپ گریڈ کرتا رہتا ہے۔ نیا پلے اسٹور بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ایپل کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ اس کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ اسپیشلائزڈ سہولتیں میسر ہوں۔