ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

80

 ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2000 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 285400 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے سے 244684 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 20 ڈالر سے بڑھ کر 2757 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔