جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس نامزد: پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دیدی

110
Parliamentary Committee approved

اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے چیف جسٹس نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام بطور چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کےنام پر اتفاق کرلیا ہے۔12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہو رہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

اس سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چار حکومتی ارکان کو پی ٹی آئی ارکان کو منانے کا ٹاسک دیا تھا، ساتھ ہی کہا تھا کہ آئینی طور پر کمیٹی پی ٹی آئی ارکان کے بغیر بھی فیصلہ کر سکتی ہے۔