نیپرا کا کے الیکٹرک کی جنریشن ٹیرف پٹیشن پر فیصلہ جاری

151

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپنے 22 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے ذریعے 2023 کے بعد کے کنٹرول پیریڈ کے لیے کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف پٹیشن پرفیصلہ جاری کردیا ہے،  یہ پٹیشن کے الیکٹرک کی جانب سے دسمبر 2022 میں جمع کرائی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ادارہ اپنے جامع سرمایہ کاری پلان کو حاصل کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ کمپنی کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے، اس کے کسٹمر بیس میں اضافے اور پاور یوٹیلیٹی کے بنیادی ڈھانچے کو موجودہ مطالبات اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ صارفین کے بلوں سے وصول کی جانے والی بجلی کی قیمتوں کو متاثر نہیں کرے گا۔