خیبرپختونخوا :ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان، تعلیم کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

123

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، ماہانہ تعلیمی وظائف سے ساڑھے 5 لاکھ طلبا مستفید ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر  اعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ  سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے پر بچوں کو 1000 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، سرکاری اسکولوں کی بچیوں کو ماہانہ 500 روپے کے وظائف دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ کارڈ کے تحت 506 ذہین طلبہ کو ایٹا سکالرشپس بھی دی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ   تعلیم کارڈ سے خیبر پختونخواہ کے 9 اضلاع میں 40 ہزار بچے مستفید ہوں گے، ان اضلاع میں کوہستان، کولئی پالس، تورغر، چترال ، ٹانک اور جنوبی وزیرستان بھی شامل ہیں۔ تعلیم کارڈ سے خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں 40 ہزار بچے مستفید ہوں گے۔