جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بنانا چاہیے، رانا ثناء

195
Justice Yahya Afridi should be made Chief Justice

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ان کی ذاتی رائے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بناناچاہیے، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی گروپنگ میں غیرجانبدار رہے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کےجج جوسپریم کورٹ کاجج بننےکی اہلیت رکھتےہوں انہیں آئینی بنچ میں لیاجاسکتا ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کےدوران آئینی بینچ کی تشکیل ہوجائے گی، 5 ججز پر مشتمل آئینی بینچ بنایاجاسکتاہے، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی گروپنگ میں غیرجانبدار رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ جس اصول کے تحت لاہور ہائی کورٹ کےچیف جسٹس کاانتخاب کیاگیا اسی کوپارلیمنٹ نے اپنایا، اگر تیسرے نمبرکےجج کوچیف جسٹس بنایاجائے توباقی دو کومستعفی نہیں ہوناچاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اجلاس میں نہیں آئےتو دو تہائی اراکین نام فائنل کرسکتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کوچیف جسٹس بناناچاہیے، اگلے چیف جسٹس کا فیصلہ آج ہوجائے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی گروپنگ میں غیرجانبدار رہے ہیں۔