امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملے کا اشارہ دیا،نتائج کا بھی وہی ذمہ دار ہوگا، ایرانی مشن

217
take a big step to compete with Israel

اقوام متحدہ :ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے لییواضح حمایت کا اشارہ دیا ہے،نتائج کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں ایرانی مشن نے کہا کہ ان کے ملک کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی دشمنانہ کارروائی کے لیے اشتعال انگیز کردار ادا کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی پر تباہ کن اثرات کی پوری ذمے داری امریکا پر عائد ہو گی۔

ایرانی مشن کا کہنا تھا کہ ایرانی ٹھکانوں پر حملوں کے آئندہ اسرائیلی منصوبے بارے حالیہ دنوں میں خطرناک امور افشا ہوئے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی اور قومی سلامتی ایجنسی سے منسوب دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کا جواب دینے کے لیے اپنے عسکری اثاثوں کو متحرک رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس سلسلے میں اسے پانچ معاونین امریکا، برطانیہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مدد حاصل ہے۔