ملک میں سونا مزید مہنگا، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

84
Gold further expensive

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالرز اضافے سے 2737 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔