اسرائیلی حکومت نے نیتن یاہوکے گھر حزب اللہ کے ڈرون حملے کا اعتراف کر لیا

114

تل ابیب:  حزب اللہ کے ڈرون حملے کا اسرائیل حکومت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ان کے بیڈروم کی کھڑکی کو نشانہ بنایا گیا،اس وقت نیتن یاہو اور اہلخانہ گھر پر نہیں تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے نیتن یاہو کے گھر کی تصاویر شائع کرتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ کے ڈرون حملے کو ناکام بنادیا گیا تھا، اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے، عمارت کے کچھ حصے کے صرف شیشے ٹوٹے ہیں یا پھر معمولی سی عمارت متاثر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ حزب اللہ نے باقاعدہ ٹارگٹ کرکے اسرائیلی وزیر اعظم کی ذاتی رہائش پر ڈرون حملے سے حملہ کیا تھا، جس میں  نیتن یاہو کے گھر کے شیشے ٹوٹے ، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔