پنجاب سے ڈینگی کے مزید 154 مریض رپورٹ

143

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 141، لاہور سے 5 ،اٹک سے 3 ،بہاولپور سے 2،مظفرگڑھ،چکوال اور  منڈی بہاؤالدین سے  1,1 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 4394 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں