لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

115

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن ائیر سیال کی کراچی جانے والی پرواز کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں ایک پرندہ جہاز سے ٹکرا  گیا۔

ایو ایشن ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے پر پائلٹ جہاز کو واپس لے آیا، جہاز کو معمولی نقصان ہوا، مسافروں کو لانج میں منتقل کر دیا گیا۔

ائیر لائن حکام کے مطابق ایئرکرافٹ انجئیر جہاز کا معائینہ کر رہے ہیں، جلد ہی پرواز کو روانہ کر دیا جائے گا۔