عمران خان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی کسی سیاستداں کے ساتھ نہیں ہوا: نورین خان

102

بانیٔ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن نورین خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی کسی سیاستداں کے ساتھ نہیں ہوا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین خان نے کہا کہ عمران خان تو مجرم بھی نہیں ہیں، جس آدمی نے اپنی زندگی اس ملک کے لیے لگائی اس کے ساتھ یہ کر رہے ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کہتے ہیں میں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا، میری بہنوں کو بغیر وجہ کے جیل میں ڈالا گیا ہے، جیل میں ملاقاتیں بھی بند کرا دی ہیں تو پریشانی ہو رہی ہے، اللّٰہ کرے انصاف ملے اور نظر بھی آئے، بانیٔ پی ٹی آئی کو پارٹی قیادت پر بھروسہ ہے،

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی کسی سیاستداں کے ساتھ نہیں ہوا۔