دنیا میں پرندوں کی آبادی کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

118

جنگلی حیات کی ایک تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پرندوں کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی منفی اثرات بہت زیادہ پڑ رہے ہیں ۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WF) ترکیہ کے جنگلی حیات کے ماہر احمد ایمرے کوتوکو نے ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پرندے کسی علاقے میں انحطاط کا پہلا محرک ہوتے ہیں۔ اگر پرندوں کی آبادی میں کمی ہے، تو یہ اشارہ کرتا ہے کہ کچھ غلط ہے۔

پرندوں کی آبادی اور فطرت کے توازن کے درمیان تعلق کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ میں وہ پرندے جو کسی زمانے میں کھیتی باڑی پر کھانا کھاتے تھے کیڑے مار ادویات کی وجہ سے کیڑے مکوڑوں کی آبادی میں کمی واقع ہوئی۔ اس کی وجہ سے پولنیشن میں بھی کمی آئی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شکاری پرندوں کا مناسب تناسب ہو تو کیڑے مار ادویات کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ چوہوں کی تعداد کم ہوگی۔ امریکا اور یورپی ممالک نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بہت سے منصوبے بنائے ہیں، جن پر ہمیں عمل درآمد بھی کرنا چاہیے۔