بم دھماکوں کی دھمکیوں سے بھارتی حکام پریشان

114
one person killed

بھارت میں پروازوں اور عمارتوں کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکیوں نے حکام کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔ اتوار کو دہلی کے سی پی آر ایف (فوجی) اسکول کے باہر بم دھماکا ہوا تھا۔ اس دھماکے نے شہر کی انتظامیہ اور خفیہ اداروں کی دوڑیں لگوادی تھیں۔

منگل کی صبح پھر ای میل کے ذریعے سی پی آر ایف اسکول سمیت دو اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس اور خفیہ ادارے سائبر کرائمز ونگ والوں سے مل کر ای میل کرنے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

دہلی کے متعدد علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ حکام نے دونوں اسکولوں کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی پروسیجر کے حوالے سے تعاون کریں۔ والدین میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔ وہ بچوں کو اسکول بھیجنے سے کترا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران بھارت میں ساٹھ سے زائد پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ کئی پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی ہے اور درجنوں پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ یہ صورتِ حال بھارت کے خفیہ اداروں کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔ مرکزی حکومت بھی پریشان ہے کہ بم دھماکوں کی جعلی دھمکوں کی روک تھام کیسے کی جائے۔

دہلی کے جن دو اسکولوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اُنہیں خالی کرالیا گیا۔ جامع چیک اپ کے بعد وہاں سے دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔