حیدر آباد، لاہور واقعہ کے خلاف طلبہ و طالبات کا حتجاج

150

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات نے لاہور واقعہ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طالبات یاز نوتکانی، عبیرہ فاطمہ، حارث راؤ، لالہ اسود اور دیگر نے کہا کہ لاہور کالج واقعے کے ملزمان کو چھپانے اور بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن یہ خطرناک حرکت ہے ایسے ملزمان کو سر عام پھانسی دی جانی چاہیے، انہوںنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں جس کی وجہ سے لڑکیوں کے والدین اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے سے اجتناب کرتے ہیں ۔ ملک میں ہر سال لاکھوں بچیاں تعلیم ادھوری چھوڑ دیتی ہیں جس کی وجہ سے صحت اور تعلیم کے شعبے میں لڑکیوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اصل ملزمان کو بے نقاب کرکے سزا دی جائے تاکہ لڑکیاں بلا خوف تعلیم حاصل کر سکیں اور پیشہ ور خواتین اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔