مفاداتی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا‘ کاشف شیخ

88
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ لوئر سندھ کے امرائے اضلاع سے زوم لنک کے ذریعے رابطہ عوام ممبر سازی مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ لوئر سندھ کے امرائے اضلاع سے زوم لنک کے ذریعے رابطہ عوام ممبر سازی مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مفاداتی سیاست نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ان کو مہنگائی بجلی گیس بحران سمیت عوام کے سلگتے مسائل اورعام آدمی کامعیار زندگی بہتر بنانے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔26ویں ترمیم کے بعداب عوام کی آخری امید عدلیہ پر بھی حکومت کا کنٹرول ہوگا۔اس لحاظ سے یہ آئنی ترامیم دستور وعدلیہ کے لیے سیاہ دن ہے۔اسلام آباد میں منڈی لگاکر ممبران کی خریداری اوررات کی تاریکی میں جس طرح پارلیمانی ترامیم کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ پر شب خون مارا گیا ہے وہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ باب ہے، یہ عدلیہ پر کنٹرول کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں شریعت کے نفاذ عدلیہ کی آزادی اورجمہوریت وقانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ذمے داران رابطہ عوام ممبرشپ مہم کوتیز کردیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لوئرسندھ کے امرا اضلاع کے اجلاس سے زوم لنک کے ذریعے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میںدعوتی، تنظیمی صورتحال سمیت رابطہ عوام ممبر سازی مہم کا جائزہ بھی لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ میں تسلسل کے ساتھ تیسری باراقتدار میں آنے کے باوجود سندھ میں قیام امن سے لیکرصحت تعلیم کی سہولیات میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔کراچی سے کشمور پوراسندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔جماعت اسلامی کی حق دوعوام کو تحریک عوام کی آواز بن چکی ہے۔سندھ کی تعمیروترقی امن وخوشحالی کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ممبربن کرحافظ نعیم الرحمن کی طاقت بنیں۔ جماعت اسلامی ہی عوام کو ظلم جاگیردوروں،وڈیروں وسرمایہ دروں اورڈاکوراج سے نجات دلاکر سندھ کو امن کو گہوارہ بنائے گی۔