اسلام آباد (اے پی پی) مسابقتی کمیشن (سی سی پی) اور پاکستان شماریات بیورو کے درمیان ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مسابقتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور شماریات بیورو کے رکن سرور گوندل نے پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے منعقدہ نیشنل ڈیٹا کانفرنس کے موقع پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مسابقتی کمیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود تھے۔