ڈاکٹر شاہ نواز کنبر قتل کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے سندھ رواداری کمیٹی

30

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ رواداری کمیٹی کے رہنما سندو نواز گھانگرا نے خضر حیات، پنہل ساریو، امر سندو، عالیہ بخشل تلھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سندھ کو متنبہ کیا کہ اگر ڈاکٹر شاہ نواز کنبر قتل کے سہولت کاروں ایم این اے، ڈی آئی جی اور 2 ایس ایس پیز کے خلاف کیس داخل کرکے انہیں گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر 23 نومبر کو کراچی اور حیدرآباد میں ریلی نکالی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت عرصہ دراز سے دوغلی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں، پرامن لوگوں کے خلاف کیس درج کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہ نواز کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پہلی رپورٹ غلط تھی، جن ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی، ان کے خلاف کارروائی جائے۔