ٹک ٹاک پبلشرز کو کامیابی کے لیے بااختیار بناتا ہے

132

کراچی(کامرس رپورٹر)21 اکتوبر2024پہلی مرتبہ، پاکستان بھر سے کری ایٹرز اور پبلشرز کراچی میں ایک روزہ ایونٹ “ٹک ٹاک ایکسپیریئنس” (TikTok Experience)کے لییجمع ہوئے ، جو خاص طور پراس پلیٹ فارم کی متحرک کمیونٹی کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔تقریب میں معلوماتی پینل مباحثے، عملی ورکشاپس، اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کا ایک دلچسپ سلسلہ شامل تھا، جس کا مقصد پاکستان میں ٹک ٹاک کمیونٹی کو متاثر کرنا اور اسے مزید بلندیوں تک لے جانا تھا۔ معروف صنعیا ماہرین نے کانٹینٹ کی حکمت عملی، کمیونٹی کی تشکیل ، اور ابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔ٹک ٹاک ایکسپیریئنس کو مزید شاندار بنانے کے لیل ایک متاثر کن مقررین کی فہرست موجود تھی، جس مںe کوک اسٹوڈیو ٹمی، ترکی کے مڈلیا جائنٹ ترکواز مڈمیا گروپ (Turkavaz Media Group)کے نمائندے اور پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹریکی نمایاں شخصارت شامل تھیں۔ شام کا اختتام ینگ سٹنرز کی سرپرائز موٹزیکل پرفارمنس کے ساتھ ہوا۔