الیکشن ٹریبونل :ریٹرننگ افسر کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنیکا حکم

53

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)این اے 238 پر ایم کیو ایم کے امیدوار کی کامیابی کے خلاف الیکشن پٹیشن کی سماعت الیکشن ٹریبونل نے حلیم عادل شیخ کے وکیل کو ریٹرنگ افسر کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ریٹرننگ افسر قاضی فاروق کی جانب سے علی اطہر ایڈووکیٹ ٹربیونل میں پیش ہوئے جہاں ریٹرننگ افسر کاکہناتھا کہ ہمیں ابھی تک پٹیشن کی کاپی نہیں ملی ہے ،حلیم عادل کے وکیل کاکہاتھا کہ ہم نے 14 اپریل 2024 کو ریٹرنگ افسر کے وکیل کو پٹیشن کی کاپی فراہم کردی تھی۔