دوتہائی اکثریت سے ترمیم کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے‘ میئرکراچی

14

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی و ترجمان بلاول بھٹو زرداری بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری ملک میں سیاسی و آئینی استحکام کا باعث ہوگی اور اس سے پاکستان کے عدالتی نظام میں توازن پیدا ہوگا، پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت سے آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خصوصی مبارکبادپیش کرتا ہوں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا سہرا بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی اکابرین کو جاتا ہے،نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت سے شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب پورا ہوا اوراس ترمیم کی منظوری بلاشبہ سیاسی جماعتوں کی کامیابی ہے،26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پوری قوم کا خواب تھا۔