غزہ اور لبنان میں جنگ کیلیے اسرائیل کو روزانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان

139

تل ا بیب : اسرائیل کو غزہ اور لبنان میں جاری جنگ کے نتیجے میں روزانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، زمینی کارروائیوں کا آغاز ہونے کی وجہ سے اسرائیل کے دفاعی اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسرائیل  کے دفاعی اخراجات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ غزہ اور لبنان میں مہنگے گولہ بارود کا استعمال ہے اور اپنے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے راکٹ کو فضا میں نشانے بنانے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کا بڑے پیمانے پر استعمال ہے۔

اسرائیلی فوجی نے شناخت ظا ہر نہ کرنے پر گفتگو کرتےہوئے کہاکہ  بیروت میں فضائی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کے لیے 10 سیکنڈ کی کارروائی پر 25 ملین شیکل (66 لاکھ ڈالر سے زائد)کے اخراجات آئے جس کی وجہ حملے میں استعال ہونے والے مہنگے بم تھے، حسن نصر اللہ کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین پر کیے جانے والے حملے پر بھی 20 ملین شیکل ( 52 لاکھ ڈالر سے زائد) کے اخراجات ہوئے۔