امریکی فوج کی واپسی  اورطالبان حکومت کا قیام شرمناک واقعہ تھا، ٹرمپ

157

واشنگٹن :  امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن جماعت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ امریکی فوج کی واپسی  اورطالبان حکومت کا قیام شرمناک واقعہ تھا، اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر  حماس اور حزب اللہ کی کارروائیاں اور روس یوکرین جنگ نہ ہوتی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یحیی السنوار اور حسن نصر اللہ کے بعد اب مذاکرات کا موقع موجود ہے جسے گنوانا نہیں چاہیے، مشرق وسطی میں امن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  روسی صدر ولادیمیر پوٹن امریکا کے موجودہ صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کا ویسا احترام نہیں کرتے، جیسا میرا کیا کرتے تھے، میں نے اپنے دور میں داعش کو شکست دی اور طالبان کو بڑھنے نہ دیا لیکن میرے بعد یہ قوتیں مضبوط ہوگئیں۔