حماس نے صہیونی فورسز کے ٹینک تباہ کرنے کی وڈیو جاری کر دی

59

جبالیہ : فلسطینی مزاحمتی تحریک کے میڈیا نے غزہ کے علاقے جبالیہ میں صہیونی فورسز کے ٹینک تباہ کرنے کی ایک وڈیو جاری کر دی ، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کے حماس نے کس طرح اسرائیلی فورسز  کے ٹینک تباہ کیے ۔

میڈیا زرائع کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی، اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا۔

ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے بیان میں القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب حماس نے جبالیہ کیپ میں اسرائیلی فوج پر حملوں کی بھی ویڈیوز جاری کی ہیں۔  جبالیہ کیپ میں مجاہدین اور اسرائیلی فوج کی گلی محلوں میں لڑائی ہوئی، مجاہدین نے شدید لڑائی کے بعد صہیونی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

حماس میڈیا کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ نے جبالیہ میں ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون بھی پکڑ لیا ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے اپنے کرنل کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

کرنل دقسا غزہ میں ہلاک ہونے والے سینئر ترین اسرائیلی فوجی اہلکاروں میں سے ایک ہے۔