چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری آج دبئی روانہ ہونگے

40

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری آج دبئی کیلیے روانہ ہوں گے، ٹکٹ بک کروا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلاول زرداری آئینی ترامیم منظور ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں آج دبئی روانہ ہوں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری اپنی ہمشیرہ بختاور زرداری اور بھانجوں میر حاکم اور میر سجاول سے ملاقات کیلیے دبئی جائیں گے۔دوسری جانب آئینی ترمیم اور سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو سموعہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔