مائنز ورکرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے، پیر محمدکاکڑ

138

پاکستان مائن ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سرزمین افغانی، چیئرمین حاجی نور محمد یوسف زئی، یونائٹیڈ مائنز ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری عثمان علی نے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے آفس میں جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ سے ملاقات کیا اور ضلع دکی میں حالیہ المناک واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پی یو ڈبلیو ایف بلوچستان کے چیف آرگنائزر شمس خلجی، نعمت اللہ خان، مائن اینڈ بھٹہ خشت ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عزیز احمدسارنگزئی بھی موجود تھے۔ پاکستان مائن ورکرز فیڈریشن، مائنز اینڈبھٹہ خشت ورکر فیڈریشن، پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن اور ملک بھر کے مائنز سیکٹر کے یونینوں کو متحد کرکے مائنز کے محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کافیصلہ کیا اور ملک بھر کے مائن سیکٹر کے مزدوروں کو ایک پلیٹ فارم پہ جمع کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مائنز کے محنت کشوں کو انگنت مسائل درپیش ہیں۔ آئے روز مختلف حادثات میں کانکن شہید یا زخمی ہوتے ہیں، مائنز ورکرز تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ EOBI میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے حادثہ کی صورت میں اپنے تسلیم شدہ مراعات سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے دکی مائنز کے متاثرین کو اعلان کردہ رقم ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دکی کول مائنز کے شہداء کے لواحقین کو 50،50لاکھ دیت اور زخمیوں کو 25،25لاکھ معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مائنز کے محنت کشوں کے جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے تمام مائنز ورکرز کو سوشل سیفٹی نیٹ میں لایا جائے ۔