حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی اورقتل کے خلاف حیدرآباد کے مختلف کالجز کے طلباء نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کلیم اللہ چانڈیو، رفیع علی چنا، میر منظور بھیو، وکرم اور دیگر کر رہے تھے جو لاہور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سزا کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے واقعے کے ملزمان کو چھپانے اور بچانے کی کوشش کی گئی ہے اور اس شرمناک فعل کے مرتکب کو سرعام پھانسی دی جائے۔