ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی:  جماعت دہم کی مارک شیٹ جاری

288

   کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین  شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے 22اکتوبر سے سالانہ امتحانات برائے سال 2024 جماعت دہم سائنس گروپ کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ طلبا و طالبات میٹرک بورڈ کے گراؤنڈ فلور بلاک A سے صبح 9:30بجے سے شام 4:00بجے تک مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناظم امتحانات نے کہاکہ  میٹرک  بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے مارک شیٹ حاصل کرنے کے لیے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈ کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں بورڈ سے رابطہ کرلیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جماعت دہم کے امتحانی نتائج کا اعلان ہوا تھا، جس میں اول تین پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی تھیں۔