ٹکٹوں کی ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی

135

بیجنگ:چینی پولیس نے مقبول کنسرٹس، فنون کے مظاہروں اور کھیلوں کی تقریبات سے لیکر عجائب گھروں اور سیاحتی مقامات میں ٹکٹوں پر منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے  یہ مہم ایک سال جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت عوامی تحفظ نے ملک بھر میں پولیس حکام سے کہا ہے کہ وہ خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام، اس کے تدارک اورمتعلقہ شعبوں سے رابطے کرے انتظام بہتر طریقے سے مضبوط بنائیں۔

اس میں “پیشہ ور” منافع خوروں کے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے لئے سخت سزا کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، مہم کے دوران ٹکٹ چرانے کے لئے دھوکہ دہی کے سافٹ ویئرز کا استعمال کرنے والوں اور منافع خوروں و اندرونی کاروباری افراد کے درمیان گٹھ جوڑ میں خلل ڈالنے کے لئے جرائم پیشہ گروہوں کی تحقیقات اور سزا دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔