میہڑ (جسارت نیوز) ٹرسٹ فار ڈیمو کریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹبلیٹی (ٹی ڈی ای اے) کے تعاون سے فافین کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ ، سکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے دادو پریس کلب میں ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع دادو کے تمام صحافیوں کے ہمراہ سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے رہنما ناصر زیدی، نمائندہ ٹی ڈی ای اے سید عبدالاحد، تخلیق فائونڈیشن کی پروجیکٹ کوآرڈینیشن شاہدہ نور منگی، اکبر پنھور سی ای او گورک ہل اسٹیشن، دادو پریس کلب کے صدر صابر علی بھنڈ، جنرل سیکرٹری غوث جھتیال، نیشنل پریس کلب میہڑ کے صدر منظور مہیسر، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن قمبرانی، عامر تیونو، میر صابر کولاچی، لیاقت ملک، ولی لنڈ، دانش، دیدار شیخ، اللہ بخش خشک، آصف علی، راجا عباسی اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دادو کے صحافیوں کا کہنا تھا کہ جان کے خطرے کے ساتھ معاش، صحت، تعلیم اور انشورنس کے نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دادو کے صحافیوں کو کسی کے خلاف خبر دینے پر جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیلاب کی تباہی میں صحافیوں کے اپنے گھر پانی کی نظر ہو گئے لیکن انہوں نے پھر بھی امداد لینے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کے مسائل اُجاگر کیے اور مثبت رپورٹنگ کی۔