کنری (جسارت نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما شبیر احمد قائم خانی نے کنری کا دورہ کیا، انہوں نے کنری سیکٹر کے سابق انچارج عبد الجبار قمر تبسم کے انتقال پر ان کے بھائیوں اور عزیز واقارب سے تعزیت اور فاتحہ خانی کی۔ شبیر قائم خانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پارٹی کے ذمہ دار اور سرگرم کارکن تھے، انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت ایم کیو ایم کو دیا، وہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے۔ علاوہ ازیں شبیر قائم خانی نے چیئرمین کنری سٹی کے جواں سال بھتیجے کے انتقال پر ڈاکٹر منصور باجوہ، طاہر آمین سے ان کی ہمشیرہ، کونسلر منظور شاہ سے ان کی خالہ، سابق سیکٹر ممبر فضل دین سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر مرحومین کی مغفرت کے لیے ان سے تعزیت اور فاتحہ کی۔