اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں

135
decision to prevent smog

لاہور: شہر میں اسموگ کی روک تھام کیلیے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام کیلئے راکٹ فائر کے ذریعے کلاوڈ سیڈنگ کرنے کی تیاریاں کلاوڈ سیڈنگ کیلئے سیسنا جہاز کے ذریعے راکٹ فائر کئے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسموگ انڈکس بڑھنے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویززیر غور ہے شہر لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے تخمینہ آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے لئے ہوامیں 40 فیصد سے زائد نمی اور بادلوں کا ہونا ضروری ہے ، 5 ہزار مربع فٹ بلندی پر بادلوں کے اوپر جہاز کے ذریعے سیڈ پھینکے جائیں گے ۔

مصنوعی بارش کے لئے محکمہ موسمیات اور محکمہ ماحولیات کا بڑا کردار ہے، دونوں محکموں کے احکامات پر کلاوڈ سیڈنگ راکٹ فائر کئے جائیں گے، کلاوڈ سیڈنگ کے لئے فنڈز کی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔