رہنماؤں کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا سفر جاری رہے گا، علی خامنہ ای

107
withdraw from the Middle East

تہران:ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ رہنماؤں کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا سفر جاری رہے گا۔

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر اپنے بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے مزاحمت کا محور ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء کو حماس کی مزاحمتی کارروائی نے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یحییٰ سنوار شہید اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علامت تھے اور ان سمیت دیگر رہنماؤں کی شہادت سے مزاحمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ کا کہنا تھا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت حماس اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے لیے بڑا دھچکا ضرور ہے، تاہم اہم شخصیت کی شہادت کے بعد آزادی فلسطین اور مزاحمت کا محاذ مزید آگے بڑھے گا، اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔ ہم مزاحمت کاروں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔