پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست

135
nationwide protest on Friday

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہے، لہٰذا 5 یا 8 ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

تحریک انصاف نے درخواست میں مخصوص نشستوں سے متعلق 8 ججز کے اکثریتی فیصلے کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر فیصلے اور آبزرویشنز موجود ہیں۔  عدالت سے استدعا ہے کہ لارجر بینچ بنا کر نظرثانی درخواست منظور کی جائے۔ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کے تحت لارجر بنچ بنایا جائے۔