ّ100 فیصد ریوکوری نہ کرنے والے حیسکو افسران کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی

174

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) محمد روشن اوٹھو چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکونے آپریشن سرکل حیدرآباد کے افسران سے کارکردگی معلوم کرنے کے سلسلے میں حیسکو کانفرنس ہال میں میٹنگ کی اور ہدایت دیں کہ تمام افسران 100%ریکوری لازمی کریں اور واجبات بھی 100%وصولی کرنے ہیں، جو نہیں کرے گا اس کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا اور اس افسر نے جتنا معاشی نقصان ادارے کو دیا ہوگا اس سے وصول کریں گے۔ اس لیے تمام پر فرض ہے کہ ایک ٹیم ہو کر مالکی کے جذبے کے تحت کام کریں تاکہ حیسکو کی نیک نامی اورترقی کے ساتھ آپکی عزت ہو، بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں، چوکیدارہ سسٹم کے تحت ہر افسراور ملازم اپنے اپنے علاقے میں بہتر مانیٹرنگ اور صارف دوست رویے کے تحت بجلی کی بہتر ترسیل کو یقینی بنائیں، عملے کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صارف دوست سروس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر صبح11بجے سے دن 1 بجے تک کھلی کچہریاں جاری رکھیں، صارفین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں انکے بجلی سے متعلق تمام مسائل بغور سنیں اور فوری حل کرنے کیلیے اقدامات اُٹھائیں،سیفٹی کے اصولوں کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ چوکیدارہ نظام کے تحت کارروائیاں مزید تیز کریں کسی بھی بجلی چور کو نہیں چھوڑا جائے،بجلی چور ہمارا دشمن ہے، بجلی چوری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کا مکمل خاتمہ کیا جائے، آسان اور فوری بجلی کے نئے کنکشنوں کی سہولتیں دی جائے، اور بجلی کے بل کے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل کوحل کرنے کے لیے کسی بھی سب ڈویژن کسٹمر سروس سینٹر یا کمپلینٹ سینٹر سے رجوع کریں، مزید حیسکو کی ویب سائٹ www.hesco.gov.pkسے ڈپلیکیٹ بل پرنٹ کرواکر دورانِ تاریخ بل کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔مزید براں حیسکو چیف نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تمام واجبات فی الفور اداکر یں تا کہ بجلی کی ترسیل بلا تعطل فراہمی کی جا سکے، انہو ں نے کہا بجلی چوری قانونی اور اخلاقی جرم بھی ہے جو بھی مجرم پکڑا گیا تواس کے خلاف مروجہ قانون کے تحت FIR درج اور جرمانہ کر کے حراست میں بھی لیا جا سکتا ہے، میٹنگ کے دوران حیسکو چیف کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر ذوالفقار میمن، چیف کمرشل آفیسر ذکی مختیارچیف انجینئیر پی اینڈ ای عبدالغفور شیخ، مینیجر ایم ایم شاہد داؤدپوتہ،انچارج اے ایم آئی سیل عبدالقیوم بھرگڑی، ایس ای سرکل حیدرآباد رشید احمد انصاری، ڈائریکٹر سی ایم اینڈ او اعجاز احمد شیخ،ڈاریکٹر ایس اینڈ آئی سہیل احمد شیخ، مینیجر کمپیوٹر نادر علی خشک،پی ایس او فہیم اللہ میمن،لائیزن آفیسر عامر نوید میمن،ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر) محمد صادق کبر، ڈی ڈی (ٹیکنیکل)، ڈی سی ایم، ایکسئین،ریوینیو آفیسر، ایس ڈی اوز،ودیگر افسران موجود تھے۔