خیرپور: سینٹرل جیل میں قیدیوں تک موبائل اور منشیات کیسے پہنچ رہی ہے؟

96

خیرپور (جسارت نیوز) سینٹرل جیل میں عام اور خطرناک قیدیوں کے پاس موبائل اور منشیات کیسے پہنچ رہی ہے؟ قیدیوں اور پولیس اہلکاروں میں چھڑپیں، 15 موبائل برآمد، اب بھی 100 سے زیادہ موبائل قیدیوں کے پاس ہیں، موبائل لیتے وقت قیدیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا، آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل ہونے کی اطلاع پر جیل پولیس نے قیدیوں سے موبائل فون لینے کی کوشش میں قیدیوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، پولیس نے 15 فون برآمد کر لیے، جبکہ اب بھی اطلاع ہے کہ 100 سے زائد قیدیوں کے پاس موبائل فون موجود ہیں، ان میں خطرناک قیدی بھی شامل ہیں۔ آئی جی اور ڈی آئی جی سکھر جیل خانہ جات نے نوٹس لے لیا جبکہ کچھ قیدیوں کو دیگر شہروں کی جیلوں میں منتقل کردیا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ قیدیوں کے پاس موبائل فون کیسے پہنچے؟ اس کی بھی تحقیقات شروع کی جائے گی، یہ بھی اطلاع ہے کہ قیدیوں کے پاس منشیات بھی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قیدی جب عدالتوں میں سماعت پر جاتے ہیں تو ان کے عزیز ملنے والے قیدیوں کو موبائل اور منشیات فراہم کرتے ہیں، جیل میں داخل ہوتے وقت تلاشی نہیں لی جاتی۔