کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب آج ہفتے کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کیلیے غیر فعال رہ سکتی ہیں۔ گزشتہ روز جمعہ کو بھی شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثر انداز رہیں،آج اورکل ہوائوں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب سے رہے گی۔ پیر اور منگل کو عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔