گورنر سندھ کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دینے پر مبارکباد

61

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا۔گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،اس فتح نے ثابت کر دیا کہ ہمارے کھلاڑی ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔