بہاولنگر: طالبہ کو بلیک میل کرنے کے الزام میں لیکچرار گرفتار

64

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولنگر اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں لیکچرار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ لیکچرار نے واٹس ایپ پر غیر اخلاقی پیغامات اور فحش وڈیوز بھیجیں۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے ناجائز تعلقات نہ رکھنے پر امتحان میں فیل کرنے اور یونیورسٹی سے نکلوانے کی دھمکی بھی دی۔