بھارت: ٹماٹروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا‘ حفاظت کیلیے پولیس تعینات

169

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ٹماٹروں سے بھرا ٹرک ہائی وے پر الٹ گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے ہائی وے پر پیش آیا جہاں 18 ٹن ٹماٹر سڑک پر بکھرگئے۔ ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ ہائی وے پر اچانک گائے آگئی جسے بچاتے ہوئے ٹرک الٹ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد کو ٹماٹر چوری ہونے سے بچانے کے لیے تعینات کردیا گیااور گشت کادورانیہ بھی بڑھادیا گیا۔