دریائے سندھ سے بننے والی 6 نئی نہریں سندھ کی معیشت کیلیے زندگی موت کامسئلہ ہے، سرداراحمد تبسم گڈانی

34

سکھر (نمائندہ جسارت) پنجاب کی حدود میں دریائے سندھ سے بننے والی6 نئی نہریں سندھ کی معیشت زراعت کیلئے زندگی موت کا مسئلہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی سندھ کے شعبہ تعلقات عامہ کے صدر معروف ادیب سردار احمد تبسم گڈانی نے اپنے ایک پریس بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی گھوٹکی اس عمل کی مذمت کرتی ہے، دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ یہ اقدام سندھ کی آنے والی نسلوں سے دشمنی ہے سندھ کے تمام6 لوگوں کو مل کر اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور دریائے سندھ اور سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف یک آواز ہو کر بولنا ہوگا ورنہ آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی اس لیے پورا سندھ آواز اٹھائے۔