نوشہروفیروز،میاں بیوی ڈوب گئے

29

نوشہرو فیروز(نمائندہ جسارت)نوشہروفیروز کے نواحی علاقے مصر جی وا کے قریب دو موٹر سائیکل سوار روہڑی کینال میں ڈوب گئے۔ موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے۔ مقامی غوطہ خوروں نے شوہر کو نکال لیا بیوی کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بودلو ڈاھری پل پر ہوا ہے۔ واقعہ روہڑی کینال پر قائم بودلو ڈاھری پل خستہ حالی کی وجہ سے ہوا ہے ۔