بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں،عبدالجمیل خان

57
چیئرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل ‘وائس چیئرمین محمدعمران ‘عبدالوحید خان کے ہمراہ یوسی9سولہ ہزار روڈ پراسٹریٹ لائٹیں لگائے جانے کے کام کامعائنہ کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو بروقت یقینی بنانے کیلیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں. لانڈھی ٹاؤن کو سنورتا لانڈھی پروگرام کے تحت روشن لانڈھی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے یوسی 9 میں 16000 روڈ کورنگی میں اسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب کے کام کی نگرانی کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وائس چیئرمین محمد عمران اور صدر پبلک ایڈ کمیٹی کورنگی عبدالوحید بھی ہمراہ تھے. عبد الجمیل خان نے مزید کہا کہ لانڈھی ٹائون میں جب ہم نے چارج سنبھالا تو یہاں سہولیات کا مکمل فقدان تھا اور تباہ حال لانڈھی ہمیں ملا. ہم نے ٹیم ورک کے ساتھ کافی حد تک مسائل پر قابو پایا ہے لیکن ابھی بہت کام باقی ہیں وسائل کم ہیں لیکن امانت و دیانت کے ساتھ وسائل سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لانڈھی صاف ستھرا اور روشن لانڈھی بنا کر دم لیں گے عوام نے حافظ نعیم الرحمان کے نمائندوں پر اعتماد کیا ہے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔