بنو قابل” پروگرام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی امید ہے،سحر جلال

59

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی کے علاقہ جات کی رپورٹنگ نشست رکھی گئی۔ جس میں الخدمت کے تحت 27 اکتوبر کو ہونے والے پروگرام “بنو قابل”کے اہلیت ٹیسٹ بمقام ہاکی اسٹیڈیم الیون اے نارتھ کراچی کے سلسلے میں ناظمات علاقہ و شعبہ جات کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ناظمہ ضلع سحر جلال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ الخدمت “بنو قابل”کا پروگرام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی امید ہے، عوام کی فلاح بہبود کے ذریعے رضائے الٰہی حاصل کرنا وہ اہم مقصد ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اس پروگرام کے ذریعے نوجوانون اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے اورباعزت روزگار حاصل کر کے بہتر انداز سے اپنے خاندان اور معاشرے کا مفید رکن بن سکیں گے۔ بعد ازاں جے آئی یوتھ نگراں طلعت سعید نے پروگرام کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے افراد کار کو بریف کیا اور کہا کہ اس اہم مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہر فرد اپنا بھرپور حصّہ ڈال کر جنّت کے راستوں کا نشان پالے۔ پروگرام میں “حق دو عوام کو” تحریک کے سلسلے میں والنٹیئرز کی تعیناتی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔