ایمپریس مارکیٹ روڈ پرسیاسی جماعت اورپولیس میں تصادم

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صدر ایمپریس مارکیٹ روڈ پر سیاسی جماعت کی ریلی کی وجہ سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ، ایس ایچ او ڈیفنس اور ایک ایل پی سی سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،ریگل چوک کے اطراف پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلینگ ،کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود ریگل چوک پر مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔