شہید مرتے نہیں، یحییٰ سنوار روشن مثال بن کر ابھریں گے، ایران

89

نیویارک:حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران نے کہا ہے کہ شہید کبھی مرتے نہیں، یحییٰ سنوار روشن مثال کے طور پر ابھریں گے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے جدوجہد فلسطین کو مزید طاقت اور مزاحمت کو مضبوطی ملے گی۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جوانوں اور بچوں کے لیے یحییٰ سنوار مزاحمت کے رول ماڈل اور روشن مثال کے طور پر ابھریں گے۔ فلسطین کی نئی نسل یحییٰ سنوار کے راستے پر چلتے ہوئے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔