الیکشن کمیشن: مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدر آمد کا امکان

87
across the country

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں پر الیکشن ایکٹ  ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق    الیکشن کمیشن کی درخواست پر ابھی تک سماعت نہیں ہوئی، ایک ماہ سے زائد عرصے سے درخواست زیر التوا ہے، سی ایم اے پر ابھی تک کیس نہیں لگا اور سماعت نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ  آج چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا جس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اسپیکر کے خط کا جائزہ لیا گیا، قانونی ٹیم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور صوبائی اسپیکرز کے خطوط پر بریفنگ بھی دی۔