پنجاب: ڈینگی کے مزید 112 کیسز رپورٹ

100

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ 

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 98، چکوال سے 5 ،لاہور سے 4 ،اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،گوجرانولہ، فیصل آباد اور میانوالی سے 1,1  ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 3994 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔